Jasarat News:
2026-07-24@03:05:33 GMT

کراچی: لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260107-01-16
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر پروٹیکشن عدالت جنوبی نے لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے پر دائر درخواست پر کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ کنزیومر پروٹیکشن عدالت جنوبی نے لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے پر دائر درخواست پر پرائیویٹ کمپنی کے خلاف فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ دینے کا حکم دیدیا۔عدالت نے کمپنی کو قانونی چارہ جوئی کی مد میں 50 ہزار روپے ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دے دیا۔درخواست گزار عارف نے دائر درخواست میں کہا تھا کہ چند ماہ قبل کلفٹن کے علاقے سے ریفریجریٹر خریدا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل فہیم فراز ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کمپنی کی جانب سے ریفریجریٹر کی لائف ٹائم وارنٹی دی گئی تھی جو چند ماہ میں ہی خراب ہوگیا، متعدد بار شکایت کی اور ٹھیک کرانے کے باوجود ریفریجریٹر ٹھیک نہیں ہوا۔کمپنی کی جانب سے خراب ریفریجریٹر کے بدلے نیا دینے کا کہا مگر ٹال مٹول کرکے تاحال ریفریجریٹر نہیں ملا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لائف ٹائم وارنٹی چند ماہ میں

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار