گیس کی قیمتوں میں 6ماہ تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260107-01-21
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق گیس کی قیمتیں برقرار رکھیں گے۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اگلے 6 ماہ تک کوئی اضافہ نہیں ہوگا، اصلاحات کے باعث تمام صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ گیس سیکٹر میں سرکلرڈیٹ کا اضافہ رک گیا ہے، نیا قرض پیدا نہیں ہورہا، قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ ہوگیا ہے۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہے ہیں، ملک بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مقامی گیس فیلڈ بند نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔