خیبر پی کے حکومتی لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں، ہم نے مئی 2025ء میں ثابت بھی کردیا تھا امریکہ انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغواء کرکے اور کسی عدالت میں مقدمہ چلائے۔ دعا کریں ترکیے نیتن یاہو کو اغواء کر لے اور سارا حساب برابر کر لے۔ جہاز ٹیسٹ ہو گئے، آرڈر مل رہے ہیں ہو سکتا ہے 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے۔ وینزویلا کے پاس زیادہ بڑی فوج اور ہتھیار نہیں تھے۔ پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی ہے۔ نریندر مودی کی نہ ملک میں نہ بیرون ملک عزت رہی، بھارت کا اعتماد تباہ ہو گیا، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں، دریں اثناء پارلیمنٹ سے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے خیال میں مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات پر کوئی پیش رفت نہیں۔ سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے نام کو منظور کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان جو کشیدگی نظرآتی ہے وہ میٹنگز میں نہیں ہوتی۔ یوکرائن میں روسی حملے کا کچھ جھوٹا سچا جواز تو تھا۔ وینزویلا پر حملے کا جواز ہی نہیں تھا۔ ورلڈ آرڈر جو بھی تھوڑا بہت ہے وہ تباہ ہو رہا ہے۔ ایران پر امریکی حملے سے پاکستان کیلئے چیلنج پیدا ہو گا۔ اسرائیل نے امریکہ کو بیوقوف بنایا ہے یا یہ دونوں مل کر سب کچھ کر رہے ہیں۔ 2012ء‘ 2018ء میں ایران پر اقوام متحدہ میں اسرائیلی الزامات جواز بنانے کیلئے تھے کہ مستقبل میں ایران پر حملہ کیا جائے۔ وینزویلا میں جو ہوا وہ اچھا شگون نہیں۔ نیتن یاہو اس وقت سب سے زیادہ مطلوب مجرم ہونا چاہئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔