چیئرمین صرف بانی ہیں اور کوئی نہیں: سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی نے پوچھا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو عملی طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ کیوں؟ اور نیا چیئرمین کون ہو گا؟ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ پارٹی چیئرمین صرف عمران خان ہیں اور کوئی نہیں، ہمارے ساتھ جو الیکشن کمشن کا رویہ ہے وہ جبر کے ضابطے ہیں۔ سلمان راجا نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے پانچ بڑوں کی بات کو میں نے نہیں سنا ہے ان کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے لیکن یہ طے ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی مکالمہ آگے نہیں بڑھ سکتا، یہ نہیں ہو سکتا دو چار پانچ لوگ بیٹھ جائیں اس کا نتیجہ صفر بٹا صفر ہوگا، ہم محاذ آرائی نہیں کر رہے، ہم اصول کی بات کر رہے ہیں۔ مذاکرات کی یہ پیشکش ہے بانی کو کال کوٹھری میں رہنے دو آؤ ہمارے ساتھ چائے پیو، بانی سے ملاقات کرائیں وہ جو بات کرینگے وہی بات حتمی ہوگی۔ سلمان راجا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی قربتیں بڑھنے کی بات قبل از وقت ہے، سندھ کے عوام سے ملنے کے لیے آسانی فراہم کرنا کوئی احسان نہیں، ہمارا بنیادی حق ہے، اپنی بات کرنا مگر راستہ تو حکومت روک رہی ہے، ہمارا پہلا اور آخری مطالبہ بانی سے ملاقات ہے، انہیں آپ کال کوٹھری میں نہیں ڈال سکتے۔ صحافی نے سوال کیا کہ علیمہ خان کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں پھر بھی تمام پارٹی رہنماء انہیں جواب دہ سمجھتے ہیں یہ کیا وجہ ہے؟ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کیا جواب دہ سمجھتے ہیں کس نے آپ کو کہا کہ جواب دہ ہیں؟ یہ سب بالکل غلط ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ علیمہ خان نے کہا مذاکرات نہیں ہونے تو نہیں ہونے، اس پر سلمان راجا نے کہا کہ یہ ان کا نہیں بانی کا حکم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راجا نے کہا کہ سلمان اکرم
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔