ماتلی،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں انتظامی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی(جسارت نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں انتظامی کارروائی، بے ضابطگیوں پر سخت مؤقف۔ماتلی میں اسسٹنٹ کمشنر ثوبان احمد رانجھا کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں ایک انتظامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران وائلٹ سسٹم سے منسلک ایک ایجنٹ کے خلاف ضابطہ کی خلاف ورزی پر قدم اٹھایا گیا اور اسے حراست/سوڈر میں لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مستحق خواتین سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ امور کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امدادی اسکیموں کے عملدرآمد میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، ناجائز وصولی، کٹوتی یا خلافِ قانون سرگرمی کو سنجیدہ خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو شفاف اور قواعد کے مطابق بنایا جائے، اور مستقبل میں کسی بھی شکایت یا کوتاہی کی صورت میں مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایسے عناصر کیخلاف مسلسل نگرانی اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری امدادی نظام میں نظم و ضبط قائم رکھنا اور مستحقین تک امداد کی بروقت اور درست ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی سطح پر غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔