چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
چکوال ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔
مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو تلہ کنگ منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی، زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
تلہ گنگ/ٹریفک حادثہ مسافر بس کھائی میں جاگری
تلہ گنگ: تلہ گنگ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار 5 افراد جان بحق 27 زخمی ترجمان ریسکیو
تلہ گنگ: مسافر بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی ڈھوک پٹھان کے قریب 80 فٹ گہری کھائی میں جاگری ترجمان ریسکیو
تلہ گنگ : حادثے میں زخمی ہونے والے… pic.
— ????????ℤℤ???????????????????? ℍ????????????????????ℕ (ابوالعاصم) (@AsimFoundationR) January 7, 2026
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کھائی میں مسافر بس تلہ گنگ
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ