آن لائن شاپنگ کا پہلا آرڈر، خوشی سے نہال خواتین کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ترکی کی وہ خواتین جو گزشتہ 16 برسوں سے اپنی لباس کی دکان چلا رہی ہیں نے اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر قدم رکھتے ہوئے اپنی آن لائن شاپ کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی آن لائن فروخت کے ساتھ ہی ان کے چہروں پر خوشی کے آثار واضح طور پر دیکھے گئے۔
ان کی یہ خوشی کی لمحہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جو کوئی بھی کاروباری شخص کبھی نہیں بھولتا‘ جبکہ دیگر صارفین ویڈیو کے لنک کے لیے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی آن لائن آرڈر کر سکیں۔
???????? SUCCESS!
These ladies in Turkey who run this dress store for 16 years went online and opened an online shop … now they received the first online order.
Look how happy they are!
Congrats ladies! pic.twitter.com/w87OBloJuV
— Lord Bebo (@MyLordBebo) January 6, 2026
کئی صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ چھوٹے کاروباروں کی حمایت کرنا پسند کرتے ہیں اور دیگر افراد سے بھی درخواست کی کہ وہ مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کریں۔
صارفین کے مطابق چھوٹے کاروباروں کی آن لائن موجودگی نہ صرف فروخت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے بلکہ صارفین کے اعتماد اور مقامی معیشت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن خریداری ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ن لائن خریداری ویڈیو وائرل آن لائن
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔