اسلام آباد میں 29 ہزار سے زائد جنگلی شہتوت کے درخت کاٹ دیئے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مہم جاری ہے۔ جنگلی شہتوت کے 29 ہزار 115 درخت کاٹ دیئے گئے ۔ ہر کاٹے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے بھی جا چکے۔

وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق پولن الرجی کا سبب بننے والے پیپر ملبری درختوں کے خلاف تین مرحلوں پر مشتمل سائنسی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ایف نائن پارک ، شکر پڑیاں اور مختلف بڑے سیکٹرز سے مرحلہ وار درخت ختم کئے گئے، مقامی اور نان الرجینک درختوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھا گیا ۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مہم کا ہدف صرف پیپر ملبری درخت تھے۔ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے تین نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب تک 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں۔

نجی شعبے اور او جی ڈی سی کے تعاون سے مزید 18 ہزار درخت لگانے کیلئے ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ۔ وزارت صحت کے مطابق شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ رقبے پر بحالی کا کام اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ ان اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ دو سال میں پولن ویکسی نیشن کیسز میں 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق سامنے آگئے بھارت جنگ بندی کیلئے کیسے امریکا کے پاؤں پڑگیا، حقائق سامنے آگئے وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی اسلام آباد میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف سٹاک ایکسچینج میں ایک اور نیا ریکارڈ! ایک لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے، اسپتال منتقل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف