ملک بھر کے ائیرپورٹس پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک :ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید آلات کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت تمام ائیرپورٹس پر نئی اور جدید اسکیننگ مشینز لگائی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے۔ نئی مشینز کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت اسکیننگ ممکن ہو سکے گی اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور اے ایس ایف نے منصوبے پر مشترکہ طور پر کام تیز کر دیا ہے، جبکہ سی اے اے کے ماتحت ادارے نئی اسکیننگ مشینز کی تنصیب کا ہدف مکمل کریں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے مسافروں کو سہولت ملے گی اور سامان کی جانچ پڑتال میں وقت کی بچت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسکیننگ مشینز کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس کے تحت کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں پر جدید ترین مشینز نصب کی جائیں گی۔ نئی مشینز کی بدولت ائیرپورٹس سے ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی اور سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط ہوں گے۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
ذرائع کے مطابق ائیرپورٹس پر نصب کی جانے والی اسکیننگ مشینز عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضوں کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسکیننگ مشینز کی تنصیب کے مطابق مشینز کی
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔