City 42:
2026-07-24@09:32:42 GMT

ایئرپورٹس پر نئی جدید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT

ویب ڈیسک:  ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئی اور جدید اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے تمام بڑے اور چھوٹے ایئرپورٹس کا تفصیلی سروے مکمل کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید اسکیننگ مشینوں کی تنصیب سے مسافروں کے سامان کی بروقت اور بہتر اسکیننگ ممکن ہو سکے گی، جبکہ اس اقدام سے اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹس پر مجموعی سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی یہ مشینیں اہم کردار ادا کریں گی۔

گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست

حکام کے مطابق جدید اسکیننگ مشینوں کی تنصیب کا یہ منصوبہ اربوں روپے مالیت کا ہے، جس پر مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔  
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جدید اسکیننگ

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ