کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا، وزیر داخلہ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سکھر:(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے ان کا مکمل صفایا کردیں گے تاہم جو ڈاکو ہتھیار ڈالے گا اسے ایک موقع ضرور دیں گے۔
وزیر داخلہ سندھ سکھر پہنچے جہاں ڈی آئی جی سکھر دفتر آمد پر پولیس کے خصوصی دستے نے انھیں سلام پیش کیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے انہیں جرائم کے خلاف پولیس اقدامات اور کامیاب اہداف پر بریفنگ دی۔
آئی جی نے بتایا کہ کچہ اور پکا ایریاز دونوں میں پولیس دستے متحرک اور مستعد ہیں، ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار کرکے ان کے سہولت کاروں کو بھی نکیل ڈالی جارہی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا تعاقب جاری ہے، کچہ کے علاقوں میں پولیس کی مستقل موجودگی سے جرائم کی بیخ کنی ممکن بنائی جا رہی ہے۔
ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی تسلی بخش اور قابلِ تحسین ہے، کچہ اور پکا ایریاز میں جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں سندھ میں امن و امان اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی پر بات ہوئی، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے اور سمجھیں کہ آج سے ہی آپریشن شروع ہوگیا، وہ ڈاکو جو ہتھیار ڈال کر خود کو انتظامیہ کے حوالے کردیں گے انہیں ایک موقع دیا جائے گا مگر وہ ڈاکو جو خود کو طاقت ور سمجھتے ہیں اور ہتھیار نہیں ڈالیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور انہیں نیست و نابود کردیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس گرینڈ آپریشن میں فوج کی ضرورت پڑے گی؟ اس سوال پر انہوں ںے کہا کہ فی الوقت فوج کی ضرورت نہیں، سندھ پولیس ڈاکوؤں سے نمٹنے کی اہلیت رکھتی ہے جب کہ رینجرز پہلے سے ہمارے ساتھ موجود ہے، امید ہے ڈاکوؤں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ سندھ کچے کے ڈاکوو ں ں کے خلاف
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ