کچے میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے: وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
وزیرِ داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچے میں ایک جامع اور فیصلہ کن آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت خود کو طاقتور سمجھنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تاہم جو افراد ہتھیار ڈالنا چاہیں گے انہیں رعایت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر فوج کی مدد درکار نہیں، جبکہ سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لیں گی۔
ضیا الحسن لنجار کے مطابق ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی تاکہ آپریشن کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی بھرپور ہوگی اور انہیں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ وزیرِ داخلہ سندھ نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں اب کسی بھی جگہ حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے اور کچے کے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔