وزیراعظم رمضان پیکج، خواتین کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جا رہے ہیں۔
دبئی کی معروف رئیل سٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس ڈیلیگیشن نے وزارت آئی ٹی کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ڈیلیگیشن کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر نے ڈیلیگیشن کو پاکستان کے ڈیجیٹل نیشن وژن اور حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
گھڑ سواری میں پاکستان کا تاریخی اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں سرفہرست
اس دوران خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالیاتی سہولتوں جیسے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے تحت 5لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس اور بی آئی ایس پی کے تحت خواتین کو فراہم کی جانے والی مالیاتی سہولتیں دی جارہی ہیں۔
دونوں فریقین نے آؤٹ سورسنگ، ٹیک ٹیلنٹ، پراپ ٹیک، اور ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی بڑھانے اور لیکویڈیٹی میں اضافے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈیلیگیشن میں امیرہ حسین سجوانی، عقیب حسن اور جوزف ایل ام شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل سسٹم کو سراہا اور کہا کہ ملک میں پراپ ٹیک اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ڈیلیگیشن نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
نجی یونیورسٹی کی زخمی طالبہ کے علاج کیلئےقائم میڈیکل بورڈ کی تشکیل نو
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ڈیجیٹل
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔