وارنٹی کے اندر ریفریجریٹر کیوں خراب ہوا؟ عدالت نے کمپنی کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میں لائف ٹائم وارنٹی ریفریجریٹر چند ماہ میں خراب ہونے سے متعلق شہری کی کمپنی کے خلاف شکایت پر عدالت نے پرائیویٹ کمپنی کے خلاف شکایت کا فیصلہ سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
عدالت نے کمپنی کو 2 لاکھ روپے شہری کو بطور ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے کمپنی کو قانونی چارجوئی کی مد میں 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خراب ریفریجریٹر کی جگہ نیا ریفریجریٹر دینے کا بھی حکم دیا ہے۔
درخواست گزار عارف کے مطابق اس نے چند ماہ قبل کلفٹن کے علاقے سے ریفریجریٹر خریدا تھا، کمپنی کی جانب سے ریفریجریٹر کی لائف ٹائم وارنٹی دی گئی تھی جو چند ماہ میں ہی خراب ہوگیا ، متعدد بار شکایت کی اور ٹھیک کرانے کے باوجود ریفریجریٹر ٹھیک نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر کو دیوار سے کتنا قریب رکھنا چاہیے؟
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے خراب ریفریجریٹر کے بدلے نیا دینے کا کہا مگر ٹال مٹول کرکے تاحال ریفریجریٹر نہیں ملا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پرائیویٹ کمپنی جرمانہ خریداری ریفریجریٹر سزا عدالت کمپنی ورانٹی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائیویٹ کمپنی ریفریجریٹر عدالت ورانٹی عدالت نے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔