رحیم یار خان: ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
رحیم یار خان پولیس کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو میرا لٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بدھ کو رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔آپریشن کے دوران ڈاکوؤں خطرناک ڈاکو میرا لٹھانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں، اشتہاری مجرم میرا لٹھانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ڈاکوؤں فدا عرف راٹھور لٹھانی اور زلفی لٹھانی نے بھی خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا.
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کچے میں بڑے آپریشن کا اعلان کردیا ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کریں گے، کچے میں ایک بڑا آپریشن شروع کرنے جارہے ہیں، ہتیھار ڈالنے والوں کو موقع دیا جائے گا۔ضیا الحسن لنجار نے مزید کہا کہ سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے، سندھ پولیس نے پنجاب کے ساتھ مل کر زبردست آپریشن کیا، اس آپریشن میں بھی پنجاب پولیس کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے آئی جی سندھ کو آئی جی پنجاب سے رابطے کا کہا ہے. مجھے پوری امید ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کو نیست و نابود کریں گے۔وزیرداخلہ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن میں فوج کی ضرورت فی الحال نہیں، جو ڈاکو خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ساتھیوں سمیت ہتھیار رحیم یار خان پولیس کے کے خلاف
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔