data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  بینک آف خیبر اسلام آباد ویمن لیگ انڈر 19 کاشاندار اورکامیاب اختتام کامسیٹس یونیورسٹی کرکٹ اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقدہ سنسنی خیز فائنل میچ کے ساتھ ہوا، جہاں ”تھنڈر“ کی ٹیم نے ”اسٹرائیکر“ کو 29 رنز سے شکست دے کر چمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 56کھلاڑیوں نے شرکت کی، جنہیں چار ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا واضح ثبوت ہے۔

فائنل مقابلے میں کھلاڑیوں نے اعلیٰ مہارت، جذبے اور کھیل کے شاندار معیار کا مظاہرہ کیا، جو پاکستان میں خواتین کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھنڈر نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز اسکور کیے تاہم ہدف کے تعاقب میں اسٹرائیکر کی ٹیم 76 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔فاتح ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران مثالی ٹیم ورک، مستقل مزاجی اوربھرپور عزم کا مظاہرہ کیاجو ملک بھر کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی خواتین کرکٹرز کے لیے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پرروزینہ اکرم کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 30 گیندوں پر 30 رنزاسکور کیے اور 3.

3 اوورز میں 10 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرنے پر نوشین خوشحال کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا۔

بینک آف خیبر اسلام آباد ویمن لیگ انڈر 19 ایک نمایاں کامیابی ثابت ہوئی اور پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار پائی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد(Cric19.com) کے زیر اہتمام کیا گیا جبکہ اس کے اسپانسرز میں بینک آف خیبر، قبیلہ اور لیک شور سٹی شامل تھے۔

فائنل کی تقریب میں  خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد ویمن لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرعلی ہیمانی نے ملک میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ،”ایک مضبوط مسابقتی پلیٹ فارم، پیشہ ورانہ نمائش اور مؤثر میڈیا کوریج فراہم کر کے، Cric19.com کا مقصد گراس روٹ لیول پر موجود ٹیلنٹ اور بہترین کرکٹ کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنا ہے۔ یہ فائنل محض ایک ٹرافی جیتنے کا مقابلہ نہیں تھا بلکہ نوجوان لڑکیوں کو اعتماد، شناخت اور یہ یقین دلانے کی ایک کوشش تھی کہ وہ کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا جائز مقام رکھتی ہیں۔ پاکستان میں ویمن کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہمارا مقصد اس صلاحیت کو نکھارنا اور اسے مزید آگے بڑھانا ہے۔“

انڈر۔19 ٹورنامنٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد، سینئر ویمن لیگ شروع کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جاری ہے جس سے پاکستان میں خواتین کرکٹرز کے لیے ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ویمن لیگ پاکستان میں خواتین خواتین کرکٹ کرکٹ کے

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار