60 سال سے ملک میں ہائبرڈ حکومتیں ہیں، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ہم سب یکساں ذمے دار ہیں۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے تحت قومی ڈائیلاگ سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 60 سال سے ملک میں ہائبرڈ حکومتیں ہیں، جب تک سب بیٹھیں گے نہیں، حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خرابیوں کے ذمے دار سب ہیں، میں ایسے شخص یا ادارے کو نہیں جانتا جو ملکی حالات کا ذمے دار نہ ہو۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملکی مسائل اور معاملات کا نتیجہ معیشت کی حالت سے نظر آتا ہے، جب میڈیا آزاد نہیں ہوتا خرابی ہوتی ہے تو اس کے اثرات معیشت پر نظر آتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار ہو گا تو ملک نہیں چلے گا، اس ملک کے حالات کے ہم سب یکساں طور پر ذمے دار ہیں، ملک میں جب قانون کی حکمرانی نہ ہو تو اس کے اثرات معیشت پر آتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ بانی چیئرمین بھی حکومت کرچکے ہیں، ان کے پاس آج بھی حکومت ہے، یہ مسئلہ بانی چیئرمین کی رہائی کا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 38 ارب ڈالر بیرون ملک سے لوگوں نے گزشتہ سال پاکستان بھیجے ہیں، ملک کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے، حل اس طرح بیٹھ کر ملے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے آئین کو توڑ موڑ کر رکھ دیا، اس وجہ سے خرابی ہوئی، سیاستدان، فوج، ججز، تاجروں سب کو مل کر بیٹھ کر بات کرنا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کے دعوے سب کرتے ہیں لیکن ملک کےجو حالات ہیں وہ حب الوطنی والے نہیں، اس ملک پر حقیقتاً اشرافیہ کا قبضہ ہے، آج ناکامی لیڈرشپ کی وجہ سے ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری