چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کیسزکی سماعت کرنیوالے 2 ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے 9 مئی کیسز کی سماعت کرنے والے 2 ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعدگزشتہ روز رات گئے دونوں ججز کے تبادلےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج ارشد جاوید کا تبادلہ بہاولنگر جب کہ بہاولنگر سے جج آصف بشیر کا تبادلہ لاہور کیا گیا تھا۔اب دونوں ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں ججز کے تبادلےکے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید اب تک 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ سنا چکے ہیں ۔
ملک میں چہرے نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، آئین میں اداروں کی حدود کا واضح تعین ہے،حافظ نعیم الرحمان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا نوٹیفکیشن ججز کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :