فٹبال کے فروغ کے لئے جوبلی لائف انشورنس اور کراچی یونائیٹڈ کا اشتراک
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی صفِ اول کی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے 21ویں کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ (KUSC) کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اشتراک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اشتراک نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے اور ملک بھر میں نچلی سطح پر کھیلوں کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ (KUSC) کا کراچی کے دیرینہ اور سب سے زیادہ یکساں مواقع فراہم کرنے کے حامل اسکول فٹبال ٹورنامنٹس میں شمار ہوتا ہے جس میں مختلف سماجی و معاشی پس منظر کے حامل طلباء کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے، جہاں وہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور اعتماد سیکھتے ہیں، اور صحت مند عادات اپناتے ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے جوبلی لائف نوجوانوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے اور کم عمری سے ہی انکی جسمانی سرگرمی کی حوصلہ افزائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ کراچی یونائیٹڈ کے ساتھ یہ اشتراک اس عزم کو مزید مستحکم بناتا ہے، جس سے معاشرے پر دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس موقع پر جوبلی لائف کے گروپ ہیڈ ریٹیل آپریشنز، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمنسٹریشن، فرحان فریدی نے کہا، ”جوبلی لائف کھیلوں کو جسمانی صحت، سماجی شمولیت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ سمجھتا ہے۔ کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ کے ساتھ یہ اشتراک پاکستان بھر میں صحت مند طرز زندگی اور فعال کمیونٹیز کے قیام سے متعلق ہمارے وسیع وژن کو اجاگر کرتا ہے۔ ایک جانب ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل جیسے قومی پلیٹ فارمز کی معاونت کر رہے ہیں، جس سے کھیلوں کے کلچر کو بحال کرنے اور عالمی کھلاڑیوں کو دوبارہ پاکستانی میدانوں تک لانے میں مدد مل رہی ہے، اور دوسری جانب گراس روٹ سطح پر سرمایہ کاری کر کے ہم کھیل کے ذریعے کمیونٹی کی سطح پر پائیدار اور وسیع اثرات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔”
کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ کے ڈائریکٹر فٹبال، علی عطا نے اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،” کراچی یونائیٹڈ ہمیشہ فٹبال کو معاشرتی سطح پر شمولیت اور مثبت سماجی تبدیلی کے ایک اہم ذریعہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ جوبلی لائف کے ساتھ یہ اشتراک ہمیں مختلف سماجی و معاشی پس منظر کے بچوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ ہمارا آئندہ ہدف کراچی یونائیٹڈ اسکول چیمپیئن شپ کو قومی سطح تک لے جانا ہے، تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کے آگے بڑھنے کے لیے واضح راستہ بنایا جا سکے اور اس ٹورنامنٹ کے اثرات پورے پاکستان میں نظر آسکیں۔”
اس اشتراک کے ذریعے جوبلی لائف اور کراچی یونائیٹڈ اسکول کی سطح پر فٹبال کے فروغ کے لئے ایک پائیدار نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو منظم مقابلوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اظہار اور طویل المیعاد ترقی کے مواقع میسر آئیں۔ جیسے جیسے یہ چیمپیئن شپ وسعت اختیار کر رہی ہے، یہ اشتراک مضبوط ٹیلنٹ کی پائپ لائن کی تیاری کے ساتھ ساتھ اس بات کی اہمیت کو بھی اجاگر کررہا ہے کہ کھیل کس طرح مستقبل کی پُراعتماد، بااخلاق اور صحت مند نسلوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جوبلی لائف یہ اشتراک کے ساتھ کے لئے
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔