حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے قرض پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے معاشی گروتھ بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاور ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف تجاویز تیار کی ہیں۔

حکومت کی جانب سے بیروزگاری اور غربت میں کمی، ٹیکس رعایت اور پالیسی ریٹ میں کمی کیلئے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام میں ریلیف لینے کیلئے ورکنگ کی جا رہی ہے تاکہ ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ سرپلس کے اہداف میں ریلیف کی درخواست کرے گی، اس کے علاوہ، مالیاتی گنجائش پیدا کر کے معاشی گروتھ کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے ریلیف اور گروتھ کیلئے تجاویز بھی بھجوا دی ہیں۔حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے بعد تیسرے سال میں معاشی گروتھ بڑھانے کیلئے مزید اقدامات زیرغور ہیں، جن میں آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھتے ہوئے ریلیف حاصل کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی اس حکمت عملی کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے تاکہ معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات وزیراعظم کی زرعی برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اہم اقدامات کی ہدایات ایران میں مظاہرے جاری، صدرکا سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم تیرہ سال بعد ڈھاکا سے پہلی براہ راست پرواز 29 جنوری کو کراچی پہنچے گی انڈونیشیاء ،پاکستانی سفیر زاہد حفیظ کی وزیر تجارت سے ملاقات حکومت اور اپوزیشن کی مذاکرات کیلئے آگے بڑھیں: نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر گفتگو TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پروگرام حکومت کی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار