لاہور:

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیوں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور جو کوئی بھی راستے میں آئے گا وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت تین روزہ دورے پر کل لاہور روانہ ہوگی اور اس دوران اسٹریٹ موبلائیزیشن کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سینئیر نائب صدر علامہ راجا ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اسد قیصر بھی دورہ میں شرکت کریں گے اور لاہور میں سیاسی اور سماجی ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کی قیادت محمود اچکزئی اور اسد قیصر کل شام کو لاہور پہنچیں گے اور زمان پاک لاہور میں ملاقاتیں کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر ‏جمعرات کو اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے لاہور تک  راستے میں جگہ جگہ ان کا  استقبال کیا جائے گا، پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے اور خطاب بھی کیے جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی  کی بہنوں سے اظہار یک جہتی کے لیے لاہور آ رہی ہے، محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر  زمان پارک لاہور سے سیاسی سفر دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ فسطائی ریاست عدالت کے احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دے رہی ہے، جیل کے اندر ایک آزاد شخص باہر سب قیدی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان، تاجر، ہاری اور مزدور سب اس فسطائی حکمرانی سے تنگ ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مقصد پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوام کو متحد کرنا ہے، جمہور کی آواز حقیقی آزادی آئین کی بالادستی اور عوام کی حاکمیت کے لیے ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ  جو بھی راستے میں رکاوٹ ڈالے گا وہ خود ذمہ دار ہوگا کیونکہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر آئینی اور پرامن ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان راستے میں پی ٹی آئی نے کہا کہ کریں گے اور اس

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا