پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز مخصوص مقامات پر بند کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
موٹرویز پولیس کے سینٹرل ریجن کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر جبکہ ملتان سے سکھر تک موٹروے دھند کے باعث بند ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، جبکہ دھند میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک کا وقت نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی معیار میں بہتری، اے کیو آئی 160 پر مستحکم، اسموگ کنٹرول پلان مؤثر
موٹرویز پولیس نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس کے استعمال، تیز رفتاری سے گریز، آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسموگ پاکستان پنجاب ٹریفک دھند موٹرویز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسموگ پاکستان ٹریفک موٹرویز
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔