data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) خالد بن ولید روڈ، بلمقابل کفایہ فلیٹ میں ایک رہائشی فلیٹ سے چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں گھر میں کام کرنے والی نوکرانی مبینہ طور پر قیمتی زیورات چرا کر فرار ہو گئی۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کی جانب سے درج کرائی گئی ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ گھر سے 7 سے 8 تولہ سونا اور 3 عدد قیمتی ہیرے کی انگوٹھیاں غائب پائی گئیں۔ اہلِ خانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ زیورات نوکرانی نے اس وقت چرائے جب گھر کے دیگر افراد مصروف یا غیر موجود تھے۔ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق نوکرانی واردات کے فوراً بعد اچانک غائب ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوکرانی کا موبائل فون بند ہے جبکہ اس کے فراہم کردہ پتے اور کوائف کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔پولیس نے متاثرہ فلیٹ کا معائنہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ عمارت میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے، تاکہ ملزمہ کی آمد و رفت اور فرار کے راستوں کا تعین کیا جا سکے۔

گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا