شہریوں کیلیے بری خبر ، K.4 منصوبے پر کام روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آ گئی ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر جاری کے فور منصوبے کے تحت آگمین ٹیشن کا کام روک دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ورلڈ بینک کے اعتراضات اور منصوبے کے روٹ میں مجوزہ تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر کے فور منصوبے کے تحت جاری آگمینٹیشن کا کام ورلڈ بینک کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور ناکافی حفاظتی اقدامات پر اعتراضات کے بعد روک دیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک نے منصوبے میں ڈیزائن اور روٹ سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگمین ٹیشن کا کام 10 نومبر کو شروع کیا گیا تھا، جسے 30 دسمبر تک مکمل کیا جانا تھا۔منصوبے کے تحت اردو یونیورسٹی سے حسن اسکوائر تک 2.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منصوبے کے ورلڈ بینک کے تحت
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔