فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ‘ شہری خوف کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے صوبے داوو اورینٹل کے ساحل کے قریب بدھ کے روز 6.7 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے منڈاناؤ کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر آیا۔ پی ایچ آئی وولکس کے مطابق زلزلے کا مرکز منائے میونسپلٹی سے تقریباً 47 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 42 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی تصدیق کی تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے مختلف شدت کے ساتھ قریبی صوبوں میں محسوس کیے گئے۔ داوو سٹی میں شدت 2 جبکہ سرانگانی کے علاقے مالنگون میں انسٹرومنٹل شدت 4ریکارڈ کی گئی۔ پی ایچ آئی وولکس نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔ ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت کے باعث نقصان کا امکان موجود ہے، تاہم ساحلی اور شہری انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے کے لیے مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سروے کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔