data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260108-08-26
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو سندھ میں خوش آمدید کہا جائے گا، سندھ مہمان نوازوں کی دھرتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں مکمل سیکورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کراچی پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دینے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی پریس کلب پہنچے، پریس کلب آمد پر صدر فاضل جمیلی، جنرل سیکرٹری اسلم خان اور باڈی کے دیگر عہدیداران اور ارکان نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا پرتباک استقبال کیا۔ کراچی پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران نے صدر فاضل جمیلی اور جنرل سیکرٹری اسلم خان کی سربراہی میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پریس کلب کے عہدیداران نے پریس کلب آمد پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا درپیش مسائل سے متعلق آگہی دی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کلب کے عہدیداران کو مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے دوران گفتگو اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور جب بھی صحافیوں کو معاونت کی ضرورت پڑی، حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی آزادی صحافت، صحافی تنظیموں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ جمہوریت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی اور صحافی ہمیشہ ایک ساتھ رہے ہیں، اب بھی خواہش ہے کہ صحافیوں کے آج اور کل کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں، کراچی کے بعد حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ایسی کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومتوں کی ذمے داری ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اظہار رائے کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، صحافیوں کے مستقبل اور کیریئر کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، چاہے وہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو یا نہ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو سندھ میں خوش آمدید کہا جائے گا، سندھ مہمان نوازوں کی دھرتی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں مکمل سیکورٹی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے طرز سیاست، طالبان کے دفاتر کھولنے اور عمران حکومت کے دور میں دہشت گردوں کی رہائی جیسے معاملات پر شدید اعتراضات ہیں، سانحہ اے پی ایس دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ تھا، بنوں جیل ٹوٹنے جیسے واقعات نے کئی سوالات کو جنم دیا، سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر مہمان نوازی سندھ کی روایت ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور کچے کے علاقوں میں سندھ پولیس نے مؤثر آپریشن کیے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کا حق ہے، سندھ حکومت کسی کو نہیں روکے گی، تاہم انتشار، نفرت انگیزی اور قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن شرجیل انعام میمن نے انہوں نے کہا کہ کے وزیر اعلی پیپلز پارٹی صحافیوں کے کی جائیں پریس کلب ہے اور کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن