معروف صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ صبا قمر سے عوامی طور پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی 10 کروڑ روپے کے قانونی نوٹس کے بعد سامنے آئی۔

صحافی نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران اداکارہ سے دل آزاری پر معافی مانگتے ہوئے اعتراف کیا کہ 3 نومبر کو ہم نے صبا قمر کے بارے میں ایک خبر شئیر کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے تحفے میں دیے گئے گھر میں رہ رہی تھیں، جس کے ساتھ وہ مبینہ طور پر لائیو ان رشتہ میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں اس خبر پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ دعویٰ غلط تھا اور حقیقت کے بالکل خلاف تھا۔ یہ خبر درست نہیں تھی۔ اس رپورٹ کی وجہ سے صبا قمر کی دل آزاری اور کردار کشی ہوئی اس لیے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر سے متعلق سب سچ کہا، مزید حقائق بھی سامنے لاؤں گا، لیگل نوٹس پر صحافی کا جواب

واضح رہے کہ واضح رہے کہ نعیم حنیف نے صبا قمر کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ 2003 سے 2004 کے دوران لاہور کے والٹن روڈ پر اسی شخص کے فراہم کردہ مکان میں مقیم تھیں۔ نعیم حنیف نے مزید الزام لگایا کہ تعلقات ختم ہونے کے بعد یہ شخص اداکارہ کو ہراساں کرنے لگا اور صبا قمر متعلقہ معاملے کے لیے جنگ کے دفتر بھی گئی تھیں۔

صبا قمر نے ان تمام دعوؤں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے نعیم حنیف کو 10 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ قانونی نوٹس کے بعد نعیم حنیف نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی ایسی تنقیدوں کا سامنا کیا ہے اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صحافی نے واضح کیا کہ وقت آنے پر وہ مزید حقائق منظر عام پر لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ پاکستانی ڈرامے صبا قمر نعیم حنیف نعیم حنیف معافی ویڈیو وائرل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی اداکارہ پاکستانی ڈرامے نعیم حنیف نعیم حنیف معافی ویڈیو وائرل نعیم حنیف نے کے بعد

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف