کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 12.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان بھی ظاہر کیا ہوا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات رہنے کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔