ایشیز: سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی فتح، سیریز 1-4 سے جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کرکے سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔
سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
The Ashes belong to Australia!
Steve Smith and Pat Cummins lift the trophy after a 4-1 series win ???? pic.twitter.com/vPNrF6KAHF
مارنس لبوشین 37، جیک ویدرالڈ 34، ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیو اسمتھ 12 اور اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Thanks, Uzzy ❤️ #Ashes pic.
کیمرون گرین 22 اور وننگ شاٹ کھیلنے والے ایلکس کیری 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Alex Carey scores the winning runs as Australia claims a 4-1 series win.#Ashes | #PlayoftheDay | @nrmainsurance pic.twitter.com/SfFwXWibrn
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3 اور ول جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پانچویں روز 302 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو 40 رنز کے اضافے کے بعد 342 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے جیکب بیتھل 154 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ اور ہیری بروک 42، 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر اور مچل اسٹارک نے 3، 3 اسکاٹ بولینڈ نے 2 اور مائیکل نیسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیںکیریئر کا آخری ٹیسٹ کھلینے والے عثمان خواجہ کو شائقین کا زبردست خراج تحسین
ایشیز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو روز میں ختم، 113 سالہ قدیم ریکارڈ برابر
ایشیز: کئی ملین ڈالرز کے مالی نقصان نے کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کی نیندیں اڑا دیں
مچل اسٹارک کو سیریز میں 31 وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Mitch Starc wins the Compton–Miller Medal after being judged as the Player of the Series ????#Ashes pic.twitter.com/0Ejj5ZeEQ5
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جو روٹ کی 160 رنز کی اننگز کی بدولت 384 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے 4، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 جبکہ کیمرون گرین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں آسٹریلیا نے 567 رنز بناکر 183 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 163 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔ یہ ان کی رواں ایشیز سیریز میں تیسری سنچری تھی۔
مارنس لبوشین 48، کیمرون گرین 37، مائیکل نیسر 24، جیک ویدرالڈ 21، عثمان خواجہ 17 اور ایلکس کیری 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بیو ویبسٹر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس اور جوش ٹنگ نے 3، 3، بین اسٹوکس نے 2 جبکہ جیکب بیتھل اور ول جیکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Congratulations to our Australian Men's Cricket Team on securing the NRMA Insurance Ashes series 4-1 ????????#Ashes pic.twitter.com/0VWis6gA5P
— Cricket Australia (@CricketAus) January 8, 2026
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک وکٹ حاصل کی میں آسٹریلیا رنز بناکر آؤٹ ہوئے نے ایک
پڑھیں:
کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سرمد علی کی قائم مقام صدارت میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا کے اعداد و شمار اور میٹا کی جانب سے قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ این سی سی آئی اے نے واضح کیا کہ اس سے قبل کمیٹی کو جو اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے، وہ میٹا کے عوامی سطح پر دستیاب ڈیٹا پر مبنی تھے۔ کمیٹی نے اس وضاحت کو قبول کیا اور تصدیق شدہ حقائق کی بنیاد پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
کمیٹی نے بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ متنازعہ ریمارکس پر ایک اخبار کے کالم نگار کو نوٹس جاری کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ نوٹس پاس (PAS) افسران ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کے بعد صرف کالم نگار کا مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ پیکا کے تحت کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، کالم نگار نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور یہ مضمون اخبار کے ای پیپر سے ہٹا دیا گیا ہے، اگرچہ یہ کالم نگار کے فیس بک پیج پر اب بھی دستیاب ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
بحث کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ میں دی گئی حکومت کی اس یقین دہانی کو دہرایا کہ پیکا کا استعمال اخبارات اور ٹیلی ویژن کی ویب سائٹس یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف نہیں کیا جائے گا کیونکہ ان کے منظم کردہ مواد کو بالترتیب پریس کونسل اور پیمرا کنٹرول کرتے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس بات پر زور دیا کہ حقائق واضح کرنے کے لیے کالم نگار کو نوٹس کا جواب دینے کا کہا جائے۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر مشاہدہ کیا کہ ہر فرد کی عزت اور تقدس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ مشاورت کے بعد، قائم مقام چیئرمین نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ شکایت اور شکایات کنندہ دونوں کو پریس کونسل آف پاکستان کے پاس بھیجیں، جو کہ شائع شدہ کالم کا جائزہ لینے اور اس معاملے پر فیصلہ کرنے والا مناسب فورم ہے۔
کمیٹی نے صوبائی حکام سے پیکا کے مقدمات کی این سی سی آئی اے کو منتقلی کا بھی جائزہ لیا۔ سینیٹر وقار مہدی کے سوال پر این سی سی آئی اے کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ سے اب تک صرف نو مقدمات منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں میں مقدمات کی منتقلی کا عمل ابھی باقی ہے۔ تفصیلی غوروخوض کے بعد، سینیٹر سرمد علی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ صوبائی حکام کو خطوط بھیجے جائیں تاکہ عمل درآمد کے لیے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی سفارشات اور رپورٹ کے ساتھ زیر التوا مقدمات کی منتقلی کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :