WE News:
2026-07-24@03:27:00 GMT

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کھلے گٹر نے معصوم جان نگل لی

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کھلے گٹر نے معصوم جان نگل لی

کراچی کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کھلے گٹر نے ایک اور معصوم جان لے لی۔

تھانہ ثمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی 12 میں افسوسناک واقعے میں 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت نعمان ولی ولد خان ولی کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی کے بعد شہر اقتدار کے گٹر بھی بچوں کی دشمن بن گئے۔۔مہر آبادی میں بچہ کھلے مین ہول میں گر فوت ہوگیا۔۔۔ہر گلی محلے حتی کہ ریڈ زون۔۔۔بلیوایریا۔۔۔۔میریٹ کے قریب تک کے سینکڑوں گڑ کھلے ہیں جو روزانہ حادثات کا باعث ہیں#islamabad @CDAthecapital @MohsinnaqviC42 @ShabazSharif3 pic.

twitter.com/OLeYqOsNGz

— Yasir Nazar awan (@YasirNazar77) January 7, 2026

پولیس کے مطابق بچہ گھر کے قریب موجود کھڑے پانی اور کھلے گٹر کے پاس کھیل رہا تھا کہ اچانک اس میں گر گیا، اور ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کی خوش قسمت بچی جو گٹر سے زندہ واپس نکل آئی

ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں اور برساتی پانی کے مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں بھی کھلے گٹروں اور نالوں میں گرنے سے بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد گٹر کے ڈھکن غائب ہونے اور نالوں میں حفاظتی باڑ نہ ہونے کے باعث کئی افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے، جن پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد بچہ کراچی گٹر ہلاک

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد بچہ کراچی گٹر ہلاک کھلے گٹر کے بعد

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار