بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ 93 پیسے سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسے سستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی، جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی کے اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کر دیے گئے، اس حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا، اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔
اس وقت ملک میں نافذالعمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فی یونٹ بجلی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔