فتنہ، فساد اور بے گناہوں کا قتل دین اور انسانیت کے خلاف ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں علما کرام میں اعزازیہ کارڈ کی تقسیم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرنا، ان کے کاروبار اور املاک کو نقصان پہنچانا اور ریاستی و عوامی امانت کو تباہ کرنا کھلا فتنہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فتنے کی سرکوبی صرف حکومت نہیں بلکہ پورے معاشرے، بالخصوص علما کرام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
لاہور میں علما کرام میں اعزازیہ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی زمین کو لوگوں پر تنگ کرنا، بے گناہوں کا خون بہانا، ان کے کاروبار، املاک، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچانا اگر فتنہ نہیں تو پھر فتنہ کس کو کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ اس کے لیے علما کرام کی لمحہ بہ لمحہ معاونت درکار ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دین کے نام پر فتنہ پھیلانا دین سے بڑی خیانت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنی ڈیوٹی پر تھے، جو ریاست اور عوام کے تحفظ کے لیے مامور تھے، ان سے ان کی روزی، ان کی زندگی اور ان کا مستقبل چھین لیا گیا، اگر یہ فتنہ نہیں تو پھر اور کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ فتنے کو برا جاننا ایمان کا سب سے کمزور درجہ ہے اور یہ معاشرے کے لیے زہر اور انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں کا خیال رکھیں کیونکہ جب لوگ مشکلات میں ہوتے ہیں تو وہ دین، اللہ تعالیٰ اور دین کی بات کرنے والوں کی طرف دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن اور حدیث دونوں میں فساد کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے علما کرام سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم، زیادتی اور فتنہ چاہے کسی بھی رنگ، نسل یا طبقے سے ہو، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسے کٹہرے میں لا کر مظلوموں کو انصاف فراہم کرے۔
مریم نواز نے کہا کہ ریاست پوری قوت کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرے گی، شہدا کے خون کا حساب بھی لیا جائے گا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔