ایشیز سیریز میں شکست پر جیفری بائیکاٹ برہم، انگلینڈ کی ٹیم میں تبدیلی ضروری قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-1 کی شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے اپنی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔
بائیکاٹ نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت تک بدل نہیں سکتی جب تک موجودہ مغرور انتظامیہ قائم ہے۔ انہوں نے برینڈن میکلم، راب کی اور بین اسٹوکس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تینوں نے پچھلے 3 برس میں عوام کو جھوٹ بولا اور انگلینڈ کرکٹ لورز کو مایوس کیا۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، آسٹریلیا نے ایک بار پھر ایشیز سیریز اپنے نام کرلی
ان کے مطابق، برینڈن میکلم اور راب کی نے ہمیشہ یہی دعویٰ کیا کہ وہ ایشیز کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، مگر اس سیریز میں ٹیم نے مسلسل غلطیاں کیں اور 4-1 کی شکست سے زیادہ بہتر نتائج کے لائق نہیں تھی۔
Alex Carey scores the winning runs as Australia claims a 4-1 series win.
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 8, 2026
بائیکاٹ نے کہا کہ میرا خیال ہے برینڈن میکلم کی فلاسفی یہی ہے کہ اپنے انداز میں کھیلو اور دنیا کی پرواہ نہ کرو۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو آزادی دی گئی کہ وہ اپنا اظہار کریں، آؤٹ ہو جائیں تو کوئی پرواہ نہیں، کسی کو ڈراپ نہیں کیا جاتا اور کوئی احتساب نہیں ہوتا۔ ان کے بقول، یہ آزادی کھلاڑیوں کے لیے فری لائسنس کے مترادف بن گئی ہے، جس سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، مگر ان کی مہارت کو بروئے کار نہیں لایا گیا۔ تینوں منتظمین آسٹریلیا میں ایشیز جیتنے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے بھی مسلسل غلط فیصلے کرتے رہے، حالانکہ آسٹریلیا میں کامیاب سابق کرکٹرز نے بار بار خبردار کیا۔
Congratulations to our Australian Men’s Cricket Team on securing the NRMA Insurance Ashes series 4-1 ????????#Ashes pic.twitter.com/0VWis6gA5P
— Cricket Australia (@CricketAus) January 8, 2026
مزید پڑھیں: پہلے ایشیز ٹیسٹ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، پیٹ کمنز باہر، نیا کپتان کون ہوگا؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ کپتان نے سابق کھلاڑیوں کو ماضی کا حصہ قرار دے کر نہ صرف خود کو بلکہ سابق کرکٹرز کو بھی بے عزت کیا۔ بائیکاٹ کے مطابق، یہ انتظامیہ اپنی ملازمتیں کھونا کبھی نہیں چاہتی کیونکہ انہیں بہت زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا انگلینڈ ایشیز سیریز جیفری بائیکاٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا انگلینڈ ایشیز سیریز جیفری بائیکاٹ جیفری بائیکاٹ ایشیز سیریز بائیکاٹ نے کہا کہ
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔