شیر افضل مروت کا شہباز گل پر سونے کا لوٹا اور 2 موبائل فون چوری کرنے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے شہباز گل پر سکھ برادری کی جانب سے کرتار پور رہداری کے افتتاح پر تحفے میں ملنے والے سونے کے لوٹے کی چوری کا الزام عائد کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے لوٹا چوروں کو رہنما بنایا ہوا ہے، شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے، کرتار پور راہداری کے افتتاح پر سکھ برادری نے سونے کا لوٹا بطور تحفہ شہباز گل کو دیا۔
تفصیلات کے مطابق شیرافضل مروت کا کہناتھا کہ شہبازگل نے بشریٰ بی بی کو پہچانے کے نام پر سونے کا لوٹا اُٹھایا اور وہاں نہیں پہنچا، سونے کے لوٹے کی تصاویر بھی لی گئی تھیں، سونے کا لوٹا پیٹرولیم انڈسٹری کے ٹائیکون کو فروخت کیا گیا، شہباز گل کو سونے کے لوٹے اور 2 موبائل کی چوری پر نکالا گیا،پی ٹی آئی والوں نے لوٹا چوروں کو رہنما بنایا ہوا ہے۔
شادی کے بعد کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ ایرن ہالینڈ نے بتا دیا
ان کا کہناتھا کہ شہباز گل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کے نام پر پیسے لیتے تھے، پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کا حمایتی کہنا غلط ہے، پی ٹی آئی کےجیل میں موجود کوئی رہنمارحلت کر گیا تو حکومت کے گلے پڑے گا، بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے7 ،8اکابرین کوبانی کے پاس جانےدیں توبانی حیران ہوجائیں گے، علی ظفر کے بغض میں علامہ راجا ناصر عباس کو لایاگیا، بیرسٹرگوہر،اسدقیصر کے بغض میں محموداچکزئی کو لایاگیا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سونے کا لوٹا پی ٹی ا ئی شہباز گل
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer