Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:33:52 GMT

دنیا کا پہلا روبوٹ فون جو دنگ کر دینے والا ہے

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

دنیا کا پہلا روبوٹ فون جو دنگ کر دینے والا ہے

آپ نے متعدد اسمارٹ فونز دیکھے ہوں گے مگر ایسا نہیں جو ایک چینی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

یہ درحقیقت کوئی عام اسمارٹ فون نہیں بلکہ بہت خاص ہے کیونکہ اسے دنیا کا پہلا روبوٹ فون قرار دیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی روبوٹ اسمارٹ فون جو فی الحال تو کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر آئندہ چند ہفتوں میں اس کا کمرشل ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس فون میں ایک منفرد گیمبل میکنزم موجود ہے۔

یعنی فکس رئیر کیمرے کی بجائے اس میں ایک ہاتھ چھپا ہے جو ڈیوائس کے بیک سے باہر نکلتا ہے۔

یہ ہاتھ پرائمری کیمرے کو 360 ڈگری میں تصاویر یا ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یعنی لائیو اسٹریمنگ یا کسی بھی جگہ کو ریکارڈ کرنے کے لیے بہترین ہے۔

یہ گیمبل میکنزم اس ہاتھ کو بائیں جانگ سے نکل کر دائیں جانب جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کی دیگر تفصیلات کو راز میں رکھا گیا ہے اور یہ معلوم نہیں کیمرا موڈیول میں کونسا سنسر استعمال کیا گیا ہے۔

البتہ یہ ضرور بتایا گیا کہ اس میں ایک اسٹار ٹریکنگ موڈ موجود ہے جبکہ اس کیمرے کو سیلفی لینے یا ویڈیو کالز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس سے ہٹ کر بھی 2 کیمرے اس فون کے بیک پر موجود ہیں جن کو معمول کے اسمارٹ فونز کی طرح فوٹوز یا ویڈیوز کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کا کانسیپٹ ڈیزائن لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر پیش کیا گیا جبکہ کمپنی کی جانب سے اس فون کو باضابطہ طور پر مارچ میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسمارٹ فون

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا