اورنگی ٹاؤن میں تالاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ میں تالاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 حوا گوٹھ سلطان زیب کا ڈیرے کے قریب تلاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
خاتون کی عمر 65 سے 70 سال کے درمیان ہے اور فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کے ساتھ سے کچرے کی تھیلی ملی ہے جس میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کچرا موجود تھا اور خاتون کچرا چن کر اپنا گزر بسر کرتی تھی۔
شبہ ہے خاتون تالاب سے پانی بھرنے گئی اور وہیں گرگئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
بعدازاں لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کی
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔