تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 2رہنما زیر حراست WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ۔ تحریک کا قافلہ جی ٹی روڈ کے راستے لاہور پہنچے گا، جہاں مختلف مقامات پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کھاریاں کے مقام پر ایم پی اے تنویر اسلم راجا اور ملک فہد مسعود کی گاڑی پر نقاب پوش نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قافلے کو جہلم کے قریب روک لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے امجد خان نیازی اور ظفر اقبال گوندل کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ سٹی جہلم منتقل کر دیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد سے پرامن طریقے سے لاہور کے لیے نکلے ہیں لیکن کھاریاں کے مقام پر پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن اراکین کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کیا چاہ رہی ہے؟ کیا آپ مستقبل میں پنجاب اسمبلی کو مفلوج کرنا چاہ رہے ہیں؟ پولیس کی جانب سے اپوزیشن کے ایم پی ایز کی گاڑیوں پر لاٹھی چارج کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد اسٹریٹ موبلائزیشن اور آئین کی بالادستی کے لیے عوامی رابطہ مہم قرار دیا جا رہا ہے۔تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی قیادت میں روانہ ہونے والے قافلے میں سینئر نائب صدر علامہ راجہ ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر، سیکرٹری جنرل اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی سمیت دیگر اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تقریبا 70 گاڑیوں کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے قافلے کا پہلا بڑا استقبال جہلم میں کیا جائے گا، جبکہ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا قافلہ لاہور پہنچے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بھی لاہور آ رہی ہے۔تحریک کے رہنما لاہور میں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور زمان پارک میں بھی ملاقاتوں کا شیڈول رکھا گیا ہے۔ روانگی سے قبل قافلے کے شرکا نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔لاہور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ نہ کسی کو فتح کرنے، نہ گالیاں دینے اور نہ ہی پتھر مارنے نکلے ہیں بلکہ آئین بچانے اور ظلم کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور امن چاہتا ہے وہ اس تحریک کا ساتھ دے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ناکامیوں کی طرف جا رہا ہے، ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں اور حکومت خود جانتی ہے کہ وہ ہار چکی ہے۔ محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ 8 فروری کی کال دی جا چکی ہے اور تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کے سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا جا رہا ہے۔فوکل پرسن پنجاب بریگیڈیئر (ر)مشتاق نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گوجر خان میں قافلے کے استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں پر پولیس نے کریک ڈاون کیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے مطابق یہ دورہ پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا اہم حصہ ہے، جس کے دوران آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا اعلان پی آئی اے کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا اعلان بجلی مزید مہنگی،نیپرا کا یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ بلوچستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں بڑا نیٹ ورک بے نقاب،دہشتگرد گرفتار سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ ایئر چیف کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن