پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ کا ایکشن ، ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر ہوٹل اور ٹک شاپ سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
فتح جنگ (نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے عوامی صحت اور شہری سہولیات کے تحفظ کیلئے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں ناقص صفائی اور غیر معیاری کھانوں کی فراہمی پر مہریہ ہوٹل اور ایک ٹک شاپ کو سیل کرکے مالکان اور منیجرز کو گرفتار کر لیا گیاپرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی ٹیم نے شہر کے مرکزی علاقوں میں ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا تو مہریہ ہوٹل اور ایک ٹک شاپ میں انتہائی ناقص صفائی ستھرائی اور مضر صحت کھانوں کی تیاری اور فروخت کا انکشاف ہوا۔
پرائس مجسٹریٹ نے فوری طور پر دونوں اداروں کو سیل کردیا جبکہ مالکان اور منیجرز کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیااسی طرح کوہٹ روڈ پر واقع نیو لائف فارمیسی کا معائنہ کیا گیا تو وہاں زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات ملنے پر فارمیسی کو بھی سیل کر دیا گیااس کے علاوہ، شہر میں رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی جس میں متعدد رکشے پکڑکے بند کر دیے گئییہ کارروائی ٹریفک مسائل اور شہریوں کی شکایات پر کی گئی عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی ان کارروائیوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سخت گیر کارروائیاں عوامی صحت، صفائی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ چوہدری شفقت محمود پہلے بھی ناجائز منافع خوروں اور مافیاز کے خلاف موثر ایکشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175کروڑ روپے میں فروخت پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175کروڑ روپے میں فروخت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیشی ایئرچیف حسن محمود کی ملاقات تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 2رہنما زیر حراست پی آئی اے کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا اعلان بجلی مزید مہنگی،نیپرا کا یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ بلوچستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں بڑا نیٹ ورک بے نقاب،دہشتگرد گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور غیر معیاری ناقص صفائی صفائی اور کھانوں کی ہوٹل اور فتح جنگ ٹک شاپ
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔