پاکستان سے ایران کے لیے پہلی فیری سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) پاک ایران پہلے فیری ٹرمینل کا افتتاح، پاکستان سے پہلی مسافر فیری سروس 20 جنوری تک 246 مسافروں کو لے کر ایرانی بندرگاہ چاہ بہار جائے گی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ یہ فیری ٹرمینل اور سروس میری ٹائم سیکٹر کے لیے بڑا موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبے کے ذریعے پاکستان اور ایران کی بندرگاہ چابہار کے درمیان فیری سروس کا باقاعدہ ‘سافٹ لانچ’ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری نے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیاہے اور کہا کہ فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کومضبوط کریں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل کا افتتاح میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، لوگ انیشیٹو لیتے ہوئے ڈرتے تھے، فیری سروس میرے ذہن میں تھی، اس پر کام کا آغاز کیا گیا تھا مگر آج تک لائسنس نہیں دیا گیا۔
جنیدانوارچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا لائسنس ہم نے 7 دن میں جاری کیا، فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگِ میل ہے، فیری سروس سے پاکستان میں بحری سیاحت کی صنعت میں بھی اضافہ ہو گا، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی خواہش ہے بلیو اکنامی کو مضبوط کریں،
سی کیپرز کمپنی کے سی ای او محمد عمر نے سافٹ لانچنگ کے موقع پر بتایا کہ فیری سروس کا باقاعدہ آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔
پہلی فیری کراچی سے 240 مسافروں کو لے کر چابہار روانہ ہوگی ، کراچی سے ایران تک کے راؤنڈ ٹرپ (آنا اور جانا) کا کرایہ صرف 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی پورٹ سے چابہار تک سفر کا وقت 12 سے 14 گھنٹے ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فیری سروس چابہار کے لیے ہفتے میں 3 راؤنڈ ٹرپس کرے گی۔
محمد عمر نے مزید انکشاف کیا کہ جلد ہی دو مزید بڑی فیریز پاکستان لائی جا رہی ہیں جن میں 600 سے 800 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
عوامی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ پہلی تین فیریز کی بکنگ ابھی سے مکمل ہو چکی ہے، اگلے مرحلے میں اس سروس کا دائرہ کار مسقط (عمان) اور بصرہ (عراق) تک بڑھایا جائے گا۔
یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ نجی شعبے کے ذریعے سمندری راستے سے مسافروں کو بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سروس سے سڑک کے ذریعے طویل اور پرخطر سفر کرنے والے زائرین کو بڑی سہولت ملے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیری سروس کا فیری ٹرمینل کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔