نیو کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیٹرول پمپ کا کیشیئرزخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی دومنٹ چورنگی کے قریب واقع پی ایس اوپیٹرول پمپ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےپیٹرول پمپ کاکیشیئر40 سالہ پرکاش ولد جیٹھا زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعےاسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او بلال کالونی انوراللہ  نے بتایا کہ پیٹرول پمپ پرپیٹرول ڈلوانے والوں کا رش لگا ہوا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان آئے اورانھوں نے پیٹرول ڈلوانے کی کوشش کی توکیشیئر نے انہیں روکا۔

اس دوران کیشیئراورمسلح ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پمپ کا کیشیئرزخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس پیٹرول پمپ پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مسلح ملزمان کا سراغ لگا کران کی گرفتاری کی کوشش کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق