data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امام صاحب پراجیکٹ کے اعزازیہ کارڈ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں مذہب کے نام پر تشدد، املاک کی تباہی اور پولیس و رینجرز کے جوانوں کی شہادت جیسے واقعات افسوسناک ہیں اور ریاست اپنے شہداء کے خون کا حساب لے گی، کسی فتنے کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

مریم نواز نے آئمہ کرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے ستون اور دین کے علمبردار ہیں، جن کی عزت اور معاشی آسودگی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اعزازیہ کارڈ کے اجرا پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، ہوم سیکریٹری احمد جاوید قاضی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے  کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی کئی مساجد کے آئمہ کو معمولی چندے پر گزارا کرنا پڑتا ہے اور ان کی روزمرہ ضروریات کے لیے مناسب اعزازیہ کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابتدا میں آئمہ کرام کے لیے 15 ہزار روپے اعزازیہ تجویز کیا گیا تھا، لیکن نواز شریف کی ہدایت پر اسے 25 ہزار روپے کر دیا گیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے آغاز پر منفی پروپیگنڈا کا بھی ذکر کیا تاہم آئمہ کرام کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔ پنجاب میں تقریباً 80 ہزار مساجد ہیں، جن میں سے 70 ہزار کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، اور آئندہ ماہ سے ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آئمہ کرام حکمرانوں اور عوام کی تربیت کے اہم ستون ہیں اور حکومت ان کی رہنمائی اور مشاورت کے لیے ان سے استفادہ کرے گی، اگر کسی امام کو بیماری، تعلیم یا دیگر مسائل کا سامنا ہو تو حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے امن و آشتی، مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے تحفظ پر بھی زور د یتے ہوئے کہاکہ  پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کو بے خوف زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے پنجاب میں ڈالہ کلچر، خواتین اور بچوں کی بے حرمتی اور دن دیہاڑے قتل کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا۔

مریم نواز نے آئمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کی اصلاح، قانون کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے کے لیے آواز بلند کریں کیونکہ امام صاحب کی آواز ہر جگہ سنی جاتی ہے اور حکومت ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی،اعزازیہ کارڈ کے ذریعے حکومت کی طرف سے آئمہ کرام کی عزت اور حمایت کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ ایک ایسا معاشرہ بنایا جا سکے جس پر سب کو فخر ہو۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئمہ کرام کی اعزازیہ کا مریم نواز کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی