ہر ظالم اور مافیا کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کردی ،کسی فتنےکو پنپنےکی اجازت نہیں دینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ہر ظالم اور مافیا کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کردی ،کسی فتنےکو پنپنےکی اجازت نہیں دینگے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہر ظالم، مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کردی گئی ہے، کسی بھی فتنے کو پنپنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئمہ کرام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، امام مسجد معاشرے اور نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں، 70 ہزار اکاؤنٹ کھل گئے ہیں، 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ ملےگا، یہ 20 ارب روپے سالانہ کا منصوبہ ہے، فروری سے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اعزازیہ فراہم کیا جائےگا، لوگوں نے اسے سیاسی رنگ دینےکی کوشش، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فتنہ کی سرکوبی میں مجھے آپ کی ضرورت ہے، دین کا نام استعمال کرکے فتنہ کو فروغ دینا خیانت ہے، کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنہ کو فروغ دیا۔ پولیس، رینجرز کے نوجوانوں کو انہوں نے شہید کیا، لوگوں کی املاک جلا دی گئیں، آمدورفت کے راستے بند کر دیے، اگر یہ فتنہ نہیں تو اور فتنہ کس کو کہتے ہیں؟ فتنہ، ظلم و زیادتی چاہےکسی بھی رنگ میں ہو، اسے کٹہرے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست شہدا کے خون کا حساب لے گی، ریاست لوگوں کی جان و مال اور قوم کی سلامتی سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دے گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب لوگوں کو مشکلات آتی ہیں تو لوگ اپنے مذہب کی طرف دیکھتے ہیں، قرآن اور حدیث میں فساد کی مذمت کی گئی ہے، مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، اپنی صفوں کو درست رکھیں، فتنہ و فساد سے دور رہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہم نے ڈالا کلچر ختم کیا، خواتین کی بے حرمتی کو ختم کیا، کسی بھی فتنہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہر ظالم، مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کردی گئی ہے، ٹریفک قانون کی سختی سے لوگ خوش نہیں، مجھے پتہ ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے مریم نواز کو کوئی فائدہ نہیں، مریم نواز آپ کا چالان نہیں کرنا چاہتی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا دادو: جعلی پولیس مقابلہ، جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت 10 اہلکاروں کو 7 سال قیدکی سزا امریکا کا وینزویلا کا تیل غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنے کا اعلان پی ٹی آئی وفد اور سپیکر ملاقات پر قومی اسمبلی ترجمان کی وضاحت امریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک وزیر عظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے امریکا کے بغیر نیٹو بے بس ہے، چین اور روس صرف ہم سے ڈرتے ہیں، صدر ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب کی زمین تنگ کردی کی اجازت نہیں کہنا تھا کہ مریم نواز کا کہنا ہر ظالم
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔