پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پنجاب میں جعلی مقدمات کا راستہ بند، ضلعی عدالتوں میں بائیو میٹرک لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لیے اہم اور تاریخی اقدام کر لیا گیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں مقدمات دائر کرنے سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کولازمی قراردینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس پرعمل درآمد 20 جنوری 2026 سے شروع ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام ضلعی عدالتوں میں درخواست گزار، مدعا علیہان اور دیگر تمام فریقین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازم ہو گی۔اس کے علاوہ ضمانتی بانڈ جمع کرانے والے افراد اور عدالت میں بیانات ریکارڈ کرانے والوں پر بھی بائیو میٹرک تصدیق کا اطلاق کیا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نقالی، جعلی شناخت اور جھوٹے مقدمات کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے عدالتی نظام میں شفافیت اوراعتماد کو فروغ دینا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم کی خصوصی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کی نقول صوبہ بھر کے تمام سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور متعلقہ عدالتی حکام کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔عدالتی ماہرین کے مطابق بائیو میٹرک نظام کے نفاذ سے جعلی مقدمات اور غیر ضروری قانونی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد،جی 12 میں بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق اسلام آباد،جی 12 میں بچہ سیوریج کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی پر وزیراعظم برہم،نوٹس لے لیا بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175کروڑ،8ویں 185کروڑ روپے میں فروخت فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے فروغ کا عزم امریکا سے تعلقات،سفیر پاکستان کی معاشی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر اہم ملاقاتیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری جعلی مقدمات بائیو میٹرک
پڑھیں:
رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘
رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار
اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ