دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے اور ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی جبکہ لاؤڈ اسپیکر اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
دفعہ 144 میں 15 روز کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 22 جنوری تک رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔