پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کی سالانہ فیس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

معروف کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے مطابق نئی شامل ہونے والی سیالکوٹ فرنچائز سب سے مہنگی ہے، جس کی سالانہ فیس 185 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ حیدرآباد کی فرنچائز 175 کروڑ روپے سالانہ ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

دیگر فرنچائزز میں لاہور کی فیس 67 کروڑ، کراچی کی 64 کروڑ، پشاور کی 49 کروڑ، اسلام آباد کی 48 کروڑ اور کوئٹہ کی فرنچائز فیس 34 کروڑ روپے سالانہ ہے، جبکہ ملتان کی فیس کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز سے مجموعی طور پر سالانہ آمدن 6.

22 ارب روپے بنتی ہے، جو تقریباً 22.2 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی:حیدر آباد 175 کروڑ،  سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں فروخت

ان کے مطابق اگر ملتان سلطانز کی فرنچائز دوبارہ فروخت کی گئی تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سالانہ آمدن 8 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں پاکستان ایچ بی ایل سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے 9 بڈرز میں بولی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 7ویں ٹیم ‘حیدر آباد’ 175 کروڑ جبکہ 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ 185 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

cricket PSL پی ایس ایل فرنچائز کرکٹ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل فرنچائز کرکٹ کی فرنچائز پی ایس ایل کی سالانہ کروڑ روپے

پڑھیں:

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا