پنجگور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گرد ساجد بی ایل ایف اور بی ایل اے کے لیے ریکی کرتا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ساجد پنجگور سے تربت کی طرف بھاری مقدار میں اسلحہ منتقل کررہا تھا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان کے مطابق ساجد سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کا مواد نشر کرنے میں مرکزی کردار ادا کررہا تھا، وہ یونیورسٹی آف تربت میں پڑھاتا بھی رہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے شہری یا انٹیلی جنس نیٹ ورک کا کہیں نہ کہیں تعلق بلوچ یکجہتی کونسل سے ضرور رہا ہے، ساجد احمد بھی بی وائی سی کی لیڈر شپ سے رابطے میں رہا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ حال ہی میں 3 دیگر نوجوان بھی گرفتار کیے ہیں، منصوبے کے تحت بچوں کو ورغلا کر دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف لےجایا جا رہا ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔