اسلام آباد، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا گیا، جس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بھی درج کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار الیاس خان کی پراپرٹی پر قبضے کے واقعے کی ایف آئی آر نجی کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آدم جی روڈ پر نجی ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی ملکیت ہے جبکہ سردار تنویر الیاس کے گارڈ اکرام الحق نے مسلح بندوں کے ہمراہ ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔
کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر نے درخواست میں کہا کہ ہمارے گارڈ کو بھی دو گھنٹے تک کمرہ میں محبوس رکھا گیا اور چھوڑتے وقت سنگین دھمکیاں دی گئیں، موقع پر پہنچنے پر مسلح افراد نے ہم پر بندوقیں تان لیں، واپس جانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر میں بتایا کہ اکرام الحق نے سردار تنویر الیاس کی ایما پر سردار یاسر الیاس کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا ہے اور ملزمان نے ہمارے گارڈ کو بھی حبس بے جا میں رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 11ملزمان کو نامزد کیا گیا اور کہا گیا کہ قبضہ سابق وزیر اعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کے بھجوائے بندوں نے کیا اور سردار تنویر الیاس کو مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ 109 کے تحت بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس پر قبضہ کرلیا کی پراپرٹی پر ایف آئی آر
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔