سکردو میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر غلام عباس نے کہا کہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس کا سکردو پہنچنے پر علاقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سکردو آمد پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ وزیر اطلاعات غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری عمل کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل سہولیات کی بہتری اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مقامی صحافیوں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت اور میڈیا کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط کو فروغ دیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل بروقت اجاگر ہوں اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلتستان ڈویژن کلثوم زہرا، سینئر صحافی اسحاق جلال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری