وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کی منظوری دے دی، جس سے فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس اقدام کے تحت پنجاب کے تمام ضلعی اسپتالوں میں مرحلہ وار اسٹروک مینجمنٹ سنٹرز بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ اسٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 30، دوسرے مرحلے میں 15 اور آخری مرحلے میں باقی 24 ضلعی اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ضلع میں ماہر نیورولوجسٹ اور پیڈز نیورولوجسٹ تعینات ہوں گے جبکہ ہر سرکاری ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین مکمل طور پر فعال کی جائے گی۔
پنجاب بھر میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹروک/فالج مینجمنٹ پروگرام کے تحت ہر ضلع میں فالج کے مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسٹروک سینٹرز مرحلہ وار قائم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 30 اضلاع، pic.
— Ramzan Afzal (@RamzanAfzal3) January 8, 2026
اجلاس میں بتایا گیا کہ عارضی طور پر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں بھی اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ فزیشنز کو اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے گی اور انہیں ٹی پی اے اور ٹی این کے انجیکشن لگانے کی تربیت دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا اور ٹی پی اے انجیکشن خریدنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں جدید ترین ٹی این کے انجیکشن فراہم کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینسر اور دل کے مریضوں کیلیے بڑی خوشخبری، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرلیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو اسٹروک یا فالج کی علامات سے آگاہ کرنے اور چار گھنٹے کے ’گولڈن آور‘ کی اہمیت سے واقف کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں اسٹروک سنٹرز بنائے جا رہے ہیں اور بتدریج تحصیلوں تک ان کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا تاکہ کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز کے شہر نہ جانا پڑے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ فالج کے مریض کو چار گھنٹے کے اندر قریبی اسٹروک سنٹر پہنچانے سے عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے اور ہر مریض کو ایمرجنسی علاج کی سہولت قریب ترین ہسپتال میں میسر ہونا میرا وژن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹروک اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹروک اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ وزیراعلی مریم نواز میں اسٹروک سینٹرز قائم اسٹروک مینجمنٹ مرحلے میں وزیر اعلی مریم نواز کی سہولت جائے گی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :