محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ ہماری صحت کے نظام کو قومی سطح کے معیار تک لے جانے میں معاون ثابت ہو گا۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی مہارت سے مستفید ہو کر ہم اپنے سٹاف کو جدید ترین طبی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاریر ایک بیان کے مطابق محکمہ صحت جی بی اور شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں سے منتخب کردہ پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف کے ریفریشر کورسز اور تربیتی پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے بیچ کے منتخب کردہ عملے کو انٹینسو کیئر یونٹ (آئی سی یو) اور نیو نیٹل انٹینسو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) کی جدید ترین تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ تربیتی پروگرام گلگت بلتستان کے صحت کے شعبے کو مزید مستحکم اور جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ ہماری صحت کے نظام کو قومی سطح کے معیار تک لے جانے میں معاون ثابت ہو گا۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی مہارت سے مستفید ہو کر ہم اپنے سٹاف کو جدید ترین طبی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں، جو بالخصوص دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ یہ تربیتی پروگرام باقاعدگی سے جاری رہے گا اور آئندہ بیچوں میں مزید سٹاف کو شامل کیا جائے گا۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان عوام کو یقین دلاتا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ صحت گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے صحت کے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ